حیدرآباد۔18ستمبر(اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے اپوزیشن لیڈر وائی ایس جگن
موہن ریڈی نے آج اننت پورم کا دورہ کرتے ہوئے مقامی قائدین کے ساتھ جائزہ
اجلاس طلب کیا۔ انہوں نے اننت پورم کے اسمبلی حلقوں کے انچارج قائدین کے
ساتھ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی تقویت سے متعلق تبادلہ خیال
کیا۔ اور
کہا کہ چام انتخابات میں تلگو دیشم پارٹی کو 1.3لاکھ ووٹ وائی ایس آر
کانگریس پارٹی کو حاصل ہوئے ہیں جبکہ تلگو دیشم کو اس سے بڑھ کر 1.35 لاکھ
وٹ حاصل ہوئے ہیں۔ ان دونوں پارٹیوں کے درمیان صرف پانچ لاکھ ووٹوں کا ہی
فرق ہے۔ انہوں نے ٹی وی 9اور اے بی این آندھرا جیوتی چینلس پر سخت تنقید
کی۔